ایک دہائی بعد سب ضلع اسپتال مینڈھر میں سرجری سہولت کا دوبارہ آغاز

طارق خان انقلابی
مینڈھر//سرحدی ضلع پونچھ میں ایل او سی کے نزدیکی قصبہ مینڈھر کا کلیدی شفاخانہ سب ضلع اسپتال میں ایک دہائی بعد سرجری کا دوبارہ آغاز کیاگیا۔ بلاک میڈیکل افسر ڈاکٹر اشفاق چوہدری نے اس کا افتتاح کیا۔عوام کا عرصہ دراز سے سرجری شروع کرنے کا مطالبہ رہا ہے۔ اس سے مریضوں کو کافی سہولت ملے گی۔ مینڈھر کی سول سوسائٹی نے اس کی ستائش کی ہے۔