نابناں اور مڑھ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی دریا سُرن میں بہنے سے موت

امیرالدین زرگر
سرنکوٹ// سرنکوٹ میں جمعرات کے روز دو افراد کی دریا میں بہنے سے موت واقع ہوئی ۔40سالہ محمد صادق ولد الف دین سکنہ نابناں کی نعش صبح سات بجے مدانہ کے قریب دریا سے برآمد ہوئی ۔ملی جانکاری کے مطابق مذکورہ شخص جوکہ انتہائی غریب اور معذور تھا، دریا میں ریت بجری نکال کر گذارا کرتاتھا۔
بدھ کو صبح معمول کے مطابق بجری نکالنے دریا گیا لیکن واپس ہیں آیا اور جمعرات کی صبح اُس کی نعش شیندرہ میں دریا کنارے ملی۔دریں اثناء 35سالہ شوکت حسین ولد محمد دین سکنہ مڑھ کی نعش بھی شام پانچ بجے دریا کنارے برآمد کی گئی ۔دونوں نعشوں کو موقع پر پہنچ کر پولیس نے اپنی تحویل میں لیا اور پھر لازمی قانونی لوازمات کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے لواحقین کے حوالے کردیا۔