خطہ پیر پنچال میں مشتبہ افرادکی نقل وحرکت فورسز نے مغل روڈکے کئی علاقوں سمیت بڑے پیمانے پرتلاشی کارروائیاں شروع کیں

نیوزڈیسک
پونچھ//راجوری اور مغل شاہراہ کے آس پاس تین مشتبہ افرادکی نقل وحرکت کے بعد پولیس وفورسز کی جانب سے ایک درجن سے زیادہ علاقوں کامحاصرہ اور تلاشی کارروائی۔ خطہ پیرپنچال میں مزید تین افرادکی نقل حرکت کی جانکاری ملنے کے بعد 18راشٹریہ رائفلز نوجیک لائی نے گرجن تارنی اور کنڈی کے آس پاس کے علاقوں کامصاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پرتلاشی کارروائیوں کاسلسلہ شروع کردی۔دفاعی زررائع کے مطابق پنجل ،تارنی اور دی کے جی کے علاقوں میں تین مشتبہ افراد کی نقل وحرکت محسوس کی گئی او رمقامی لوگوں نے اس سلسلے میں پولیس وفورسز کوناکاری فراہم کی جسکے بعد 48راشٹریہ رائفلز نوجیک لائی او رجموںو کشمیر پولیس حرکت میں آئی اور ایک درجن سے زیادہ علاقوں کومحاصرے میں لے کرتلاشی کارروائی شروع کی ہے۔دفاعی زررائع کے مطابق مشتبہ افرا د کی نقل وحرکت کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئے ہے اور ایسے افراد کے خلا ف کارروائی عمل میں لانے کے لئے اقداما ت اٹھائے گئے ہے۔
ایس پی راجوری نے ا س بات کی تصدیق کی کہ کئی علاقوں میں مشتبہ افرا دکی نقل وحرکت کی جانکاری ملنے کے بعدتلاشی کارروائیاں عمل میںلائی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جی ٹونٹی ممالک کی کانفرنس جو 2-23 2 کو شروع ہونے والی ہے عسکریت پسند اپنی موجودگی کاضرور احساس دلائے گے جس کانقل حرکت کی جارہی ہے تاکہ لوگوں میں خوف ودہشت بٹھادیاجائے۔
ایس ایس پی کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات اٹھا دیئے گئے ہے او رایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا۔ادھربھاٹہ دھوڑیاںسرنکوٹ کے مضافاتی علاقوں میںتلاشی کارروائیوں کاسلسلہ ہنوز جاری ہے اور عسکریت پسندوں کوڈھنڈنکالنے کے لئے کمانڈوں فورس سونگھنے والے کتوں اور فضائی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے۔