سرینگر میں مجوزہ G20سربراہی اجلاس پونچھ میں اعلیٰ سطحی حفاظتی جائزہ میٹنگ منعقد

جے بی سنگھ
پونچھ//ایس ایس پی پونچھ روہت بسکوترہ نے آرمی، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، ایس بی، آئی بی، سی آئی ڈی، ایم آئی، سپروائزری افسران وغیرہ کے ساتھ ایک ایس ایم اے سی میٹنگ منعقد کی۔ اس موقع پر شرکا کو ضلع کے مجموعی سیکورٹی منظر نامے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔
انٹیلی جنس اور سیکورٹی کے معاملات پر بات چیت کی گئی ، جس میں خاص طور پر سرینگر میں منعقد ہونے جا رہے G-20 سربراہی اجلاس سے متعلق خطرے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ کے دوران تمام سپروائزری افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ افرادی قوت کو موجودہ سیکورٹی صورتحال، اسنیپ ناکے لگانے، شرپسندوں کے خلاف احتیاطی کارروائیوں، شرپسند عناصر، زیر زمین ورکروں، رہائی/ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں وغیرہ کے بارے میں بریف کریں تاکہ سرینگر میں منعقد ہونے والا جی-20 سربراہی اجلاس آسانی کے ساتھ پرامن فضا میں اختتام پذیر ہو سکے۔
میٹنگ کے دوران روہت بسکوترہ نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اے این ای/ اے ایس ای کے شیطانی عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پولیس/ آرمی/ سی اے پی ایف اور دیگر معاون ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل برقرار رکھیں۔
اے این ایز کی اندرون ملک سرگرمیوں اور ان کے طریقہ کار اور منشیات/اسلحہ اور گولہ بارود کی اسمگلنگ اور اس میں ملوث افراد کے خلاف ایک مناسب روڈ میپ تیار کیا گیا اور شرکاء کو سوشل میڈیا پر سخت نظر رکھنے سمیت زمینی سطح پر سختی سے ان پر عمل درآمد کے لئے ضروری ہدایات دی گئیں۔