جامعہ ضیاء الاسلام منجاکوٹ میں تعلیمی سال کا آغاز

اظہر قاضی
منجاکوٹ//رمضان المبارک کی تعطیلات کے بعد جامعہ ضیاء الاسلام منجاکوٹ میں بدھ سے نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس موقع پر ایک دُعائیہ مجلس منعقد کی گئی جس میں میاں محفوظ سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ، میاں لقمان پلولیاں اورعلامہ مولانا حافظ بشارت حسین تقافی بھی موجود تھے۔
مہتمم جامعہ مولانا حافظ محمد نے جملہ اُساتذہ، طلبہ مقامی معززین کاپر جوش استقبال کیا ۔مولانا بشارت ثقافی نے جامعہ میں طلبہ کی تعداد و تعلیم و تربیت کو دیکھ کر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پہاڑوں میں یہ منارہ علم و تربیت یقینا جموں کشمیر کی نئی نسل کے تابناک مستقبل کا ضامن ہے ۔
تعلیمی و تربیتی نظام کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا اور جامعہ سے مجھے کبھی بھی کسی قسم کی خدمت وتعاون کے لئے پکارا جائے گا تو میں ہر لمحہ اس میں شرکت کو یقینی رکھوں گا ۔انہوں نے مبارک باد پیش کی تمام معاونین کو جو اس تعلیمی و تربیتی مشن میں اپنا تعاون پیش کرتے آخر میں قبلہ میاں محفوظ صاحب نے طلبہ کو پند و نصائح سے نوازا دلی مسرت کا اظہار کیا ۔ہر آخر میں رقت انگریز دعا کر کے محفل کا اختتام کیا ۔