مینڈھر میں منشیات ملزم گرفتار

طارق خان
مینڈھر//پولیس نے انسدادِ منشیات مہم کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مینڈھر میں منشیات سمیت ملزم کو گرفتار کیاہے۔ پولیس نے اس شکص سے 147.5گرم ہیروئن نما منشیات کی ضبطگی کا دعویٰ کیا۔ اس سلسلہ میں اچھا د گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کے خلاف زیر علت نمبر23/2023زیر دفعات8/20/22این ڈی پی ایس ایکٹ مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔ خیال رہے کہ پونچھ ضلع میں سال گذشتہ70منشیات سمگلروں کیخلاف55مقدمات درج کئے گئے جن سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی گئی تھی۔