منجاکوٹ میں فوج نے کپڑے تقسیم کئے

اُڑان نیوز
منجاکوٹ//سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ وطن ِ عزیز کے شہریوں کے لئے فلاحی اقدام کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منجاکوٹ میں ضرورتمند بچیوں میں کپڑے تقسیم کئے۔ عوام نے بھارتیہ فوج سے ملبوسات کی مد میں مدد کے لیے رابطہ کیا تھا، جو انڈین آرمی نے فراہم کیا تھا۔ عوام کی جانب سے فوج کی کوششوں کو سراہا ہے۔