سرنکوٹ میں بجلی چوری مخالف محکمانہ کارروائی درجنوںبائیلز، ہیٹر ضبط، صارفین کو سخت انتباہ

امیرالدین زرگر
سرنکوٹ//سرنکوٹ میں محکمہ بجلی نے متعدد علاقوں میں بجلی چوری کیخلاف اچانک چھاپہ ماری کی۔ اس دوران کل 30 کے قریب دیسی بئلر ضبط کیے گئے ۔ ٹیم نے بجلی صارفین کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کا جائز استعمال کریں تاکہ بجلی مقررہ وقت برابر دی جا سکے۔ بجلی کے ناجائز استعمال سے لوڈ میں اضافہ ہوتا ہے جس سے بجلی بند ہو جاتی ہے۔ کیونکہ لوڈ کی وجہ سے آج تک کئی ٹرانسفارمر جل چکے ہیں ان کی کیبل تار بھی جل جاتی ہے جس سے علاقہ میں بجلی بند ہو جاتی ہے۔لوگوں کو پھر اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے۔ لہذا کوئی بھی شخص بجلی کا ناجائز استعمال نہ کرے دیسی بئلر و ہیٹر جیسی چیزوں کا استعمال کرنے سے گریز کریں اگر کوئی بھی شخص بجلی کا غلط استعمال کرتے پایا گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی کی جا سکتی ہے۔