امر ناتھ یاترا کی رجسٹریشن شروع

جموں//گورنر این این ووہرا جو کہ شری امر ناتھ شرائین بورڈ کے چئیرمین بھی ہیں، نے60 روزہ امر ناتھ یاترا کی پیشگی رجسٹریشن کے انتظامات کا جائیزہ لیا جو28 جون2018 سے شروع ہوکر26 اگست2018 کو اختتام پذیر ہوگی۔سی ای او امر ناتھ شرائین بورڈ امنگ نرولہ نے میٹنگ میں بتایا کہ پیشگی رجسٹریشن یکم مارچ29018 سے شروع ہوئی ۔ یاترا بال تل اور چندن واڑی راستوں سے شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ رجسٹریشن پی این بی، جے کے بنک اور یس بنک کی440 نامزد شاخوں میں کی جارہی ہے۔گورنر کو بتایا گیا کہ پہلے ہی روز1457 یاتریوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یاترا سے متعلقwww.shriamarnathjishrine.com سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔گورنر نے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ یاترا سے متعلق ہدایات شرائین بورڈ کی ویب سائٹ پر لگاتار اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ یاتریوں کی جانب سے اُٹھائے گئے سوالات کا ترجیحی بنیادوں پر جواب دیا جائے تا کہ یاتریوں کو پیشگی رجسٹریشن کے سلسلے میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔