سرول سروسز امتحان 2023 جموں وکشمیر سے 11اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی

یو پی ایس سی سرول سروسز امتحان 2023
جموں وکشمیر سے 11اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی

اُڑان نیوز نیٹ ورک


جموں//یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے لئے جانے والے وقاری سول سروسز امتحان 2023میں جموں وکشمیر سے کل 11 اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ کے اڈرانا گاو¿ں سے تعلق رکھنے والی 24سالہ انمول راٹھور سرفہرست دس کامیا ب اُمیدواروں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں، اُنہیں ساتواں رینک حاصل ہوا ہے۔اس نے پہلے انہوں نے جموں و کشمیر سول سروس امتحان 2022 میں ٹاپ کیا تھا اور اس وقت الحال ریونیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، گول گجرال جموں میں محکمہ مال ٹریننگ لے رہی ہیں۔انمول کا آپشنل مضمون قانون تھا، یہ اُن کی تیسری کوشش تھی ۔جے اینڈ بینک کے ریٹائرڈ منیجر راجیو راٹھور اور حاضر سروس پرنسپل جیوتی راٹھور کی بیٹی انمول نے اپنی ابتدائی تعلیم نیو ایرا پبلک ہائی اسکول کشتواڑ سے حاصل کی اور مزید تعلیم جموں کے جی ڈی گوینکا اسکول میں حاصل کی۔2016 میں CLAT کا امتحان کامیابی سے پاس کرنے کے بعد، راٹھور نے 2021 میں گجرات کے گاندھی نگر میں واقع گجرات نیشنل لاءیونیورسٹی میں بی اے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ضلع کٹھوعہ کی تحصیل رام کوٹ کے رہائشی ارجن گپتا ولد ڈاکٹر چندر شیکھر گپتا اور بندنہ گپتا نے 32واں مقام حاصل کیا۔ اس نے پہلے سال 2022 میں انہوں نے انڈین اکنامک سروسز (IES) کے امتحان میں ٹاپ کیا تھا۔ضلع سرینگر کے رہائشی منان بھٹ نے بھی آئی اے ایس میں ملکی سطح پر88واں رینک حاصل کیا ہے۔

اس سے پہلے انہوں نے یو پی ایس سی میں231ویں مقام حاصل کیاتھا اور وہ اس وقت آئی پی ایس کا تلنگانہ کیڈر الاٹ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ منان نے جموں و کشمیر سول سروسز بھی کوالیفائی کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جموں وکشمیر سے جن نوجوانوں نے اِس آئی اے ایس امتحان پاس کیا ہے، اِن میں جموں ضلع کے رہائشی ہرنیت سنگھ سدن (رینک177)، محمد حارث میر ( رینک345 )، محمد فرحان (369رینک)،اپراجیتا آرین (381 رینک)،گھمبیر مغلاں راجوری سے ڈاکٹر غلام محی الدین (388رینک)،مہیش پورہ بخشی نگر سے سوون شرما(412 رینک) اور راجوری سے سیرت باجی (516 )اور دنیش کمار(1003رینک )شامل ہیں۔ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے کا رہائشی انجینئرنگ گریجویٹ محمد فرحان سہ جموں وکشمیر پولیس افسر ہیں جو کہ اس وقت جموں و کشمیر پولیس کے سی آئی ڈی ونگ میں ڈی ایس پی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔سیرت باجی، کوٹرنکا کے باجی مشتاق کی بیٹی زیر تربیت کے اے ایس ہے۔زیر تربیت جے کے پی ایس آفیسر سوون شرما بھی ہیں جو ڈاکٹر ٹی آر رینہ سابق صدر او ڈی بلڈ بینک جی ایم سی جموں اور نرمل شرما، ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر کے بیٹے ہیں۔ وہ ڈی ایس پی کے طور پر جے کے پی ایس افسر کی زیر تربیت ہے۔ اس سے قبل اس نے اسسٹنٹ رجسٹرار کے امتحان میں کوالیفائی کیا تھا۔ کمیشن نے 355 دیگر امیدواروں کی امیدواری عارضی رکھی ہے۔خیال رہے کہ سال 2022کے سول سروسز امتحانات میں جموں وکشمیر سے 16اُمیدوار کامیاب ہوئے تھے۔