ایف اے سی کی104 ویں میٹنگ چیف سیکرٹری نے متعدد مسودوں کو منظور کیا گیا

اڑان نیوز
جموں// چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے آج فارسٹ ایڈوائزری ( ایف اے سی) کی104 ویں میٹنگ کی صدارت کی جس میں عوامی اہمیت کے حامل متعدد ترقیاتی مسودوں کو منظوری دی گئی۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر مال لوکیش دت جھا،انتظامی سیکرٹریز پی ایچ ای، جنگلات و ماحولیات، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس، چیف وائلڈ لائف وارڈن جے اینڈ کے،ماہر ماحولیات ڈاکٹر ایس پی سنگھ اور ڈاکٹر جی اے بٹ کے علاوہ متعدد اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں جن مسودوں کو منظوری دی گئی اُن میں سے ریاست کے متعدد فارسٹ ڈویثرنوں میں جنگلاتی اراضی کو پی ایم جی ایس وائی کی سڑکوں کی تعمیر کے لئے استعمال کرنے، نگروٹہ کے خان پور اور بن علاقہ میں پینے کے پانی کی سہولیات کے لئے ریزروائر کی تعمیر، مڑھواہ فارسٹ ڈویثرن میں پکل ڈول پن بجلی پروجیکٹ کے متعدد کاموں کی تعمیرکے علاوہ دوآبگاہ سوپور میں 220 کے وی ملٹی سرکٹ کشن گنگا۔ امر گڑھ ٹرانسمیشن لائین کی تعمیر شامل ہے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ تعمیراتی پروجیکٹوں کو عملاتے وقت کم سے کم درختوں کی کٹائی کو یقینی بنایا جانا چاہئے تا کہ ماحولیات پر منفی اثر مرتب نہ ہوں۔انہوں نے جنگلاتی علاقوں میں منظور کئے گئے ترقیاتی کاموں کی عمل آوری پر نگرانی کو معمول بنایا جانا چاہئے۔ اس موقعہ پرایف اے سی کی جانب سے پہلے سے منظور کئے گئے پروجیکٹوں کی پیش رفت سے متعلق ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پریذنٹیشن پیش کی گئی جس میں مونیٹرنگ اور انسپکشن ٹیم نے کچھ مشاہدات درج کئے تھے۔