وادی میں حالات معمول پر لوٹ آئے بانہال ،بارہمولہ ریل سروس ، انٹرنیٹ خدمات بحال

21SRNP1: SRINAGAR, DECEMBER 21 (UNI) ) Normal activities resumed in business hub Lal Chowk in Srinagar on Thursday following yesterdays the general strike call given by separatists against the civilian killings alleged in security force firing recently.

اڑان نیوز
سرینگر//مشترکہ علیحدگی پسند قیادت کی طرف سے شوپیان اور کپواڑہ میں شہری ہلاکتوں کے خلاف مزاحمتی قیادت کی طرف سے بدھ کو ایک روزہ ہڑتال کی کال کے بعد جمعرات کو شوپیان کے کئی علاقوں کو چھوڑ کر وادی میں دوبارہ معمولات زندگی بحال ہو گی ۔ادھر انتظامیہ نے شہر سرینگر کے سات پولیس تھانوں میں بندشوں کا نفاذ عمل میں لایا تھا ۔ایک روزہ بندشوںاور ہڑتال کے بعد حکام نے بدھ کی دوران شب ہی پولیس او فورسز کی تعیناتی ہٹادی تھی۔جس کے بعد جمعرات کی صبح شہر خاص اوروادی کے دیگر علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز کے ساتھ ساتھ سکول اور سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں معمول میں سرگرمیاں شروع ہوئیں اور ٹریفک کی روانی بھی بحال ہوگئی۔ اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بازاروں کا رْخ کیا اور اشیائے ضروریہ کی خریداری کی جس کے نتیجے میں اہم بازاروں میں لوگوں کی غیر معمولی بھیڑ اور چہل پہل نظر آئی۔ادھردودنوںکیلئے معطل رہنے والی ریل خدمات جمعرات کی صبح بحال کردی گئیں۔ریلوے کے ایک افیسر نے بتایا ’تمام ریل گاڑیوں کی معمول کی خدمات آج صبح بحال کی گئیں‘۔ انہوںنے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کا فیصلہ مقامی سیول و پولیس انتظامیہ کے مشورے پر لیا گیا تھا، اور ان کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی ریل خدمات کو آج بحال کردیا گیا۔