ریزرو بینک آف انڈیا اب بند کرے گا 2000 روپئے کا نوٹ!

ایجنسیاں
نئی دہلی// ریزرو بینک آف انڈیا 2،000 روپئے کے نوٹوں کو واپس لے سکتا ہے یا پھر بڑی رقم کی کرنسیوں کی پرنٹنگ کو روک سکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے ذریعہ جاری کردہ رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔ بتا دیں کہ8 نومبر 2016 کو پرانے 500-1000 روپئے کے نوٹوں کو چلن سے باہر کر کے حکومت نے 2000 روپے کا نوٹ شروع کیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر منطقی طور پردیکھیں، تو ہمیں عام طور پر 2000 کے ذریعہ لین دین کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ آر بی آئی نے 2000 کے نوٹوں کو چھاپنا بند کر دیا ہے یا اس کی چھپائی کم کر دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر منطقی طور پردیکھیں، تو ہمیں عام طور پر 2000 کے ذریعہ لین دین کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آر بی آئی نے آٹھ دسمبر 2017 تک 15،78،700 کروڑ روپئے کی قیمت والے بڑے نوٹوں کی چھپائی کی ہے، جس میں سے مارکیٹ میں 2،46،300 کروڑ روپے کی قیمت کے نوٹوں کی سپلائی نہیں کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے بدھ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں یہ بات کہی ہے۔