نیشنل گرین ٹریبونل کیخلاف وشو ہندو پریشد کا احتجاج

پرتپال سنگھ
پونچھ//پونچھ میں ویشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی جانب سے زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ریاستی سیکریٹری ویشو ہندو پریشد نیشو گپتا نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے زور دار انداز میں نعرے بازی کرتے ہوئے ریاستی اور مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے امرناتھ مسئلہ پر ٹریبونل کے بیان پر خاموشی باعث ِ تشویش ہے۔ انہوں نے این جی ٹی نیشنل گرین ٹریبیونل نے جو امر ناتھ گپھہ کے متعلق بیان دیا ہے اس کی پرزور مذمت کی۔ نیشو گپتا نے اس موقع پر کہا کہ وہاں پر شیو لنگ کی توہین کے متعلق بیان بھڑکاؤ بیان دیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بیان بازی کرنے سے سے ہندوئوںکے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے جس کے جاری کرنے سے پہلے مذہبی تنظیموں سے مشورہ کر لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ پر امن احتجاج ہے اگر ہندوں کے جذبات کے ساتھ اسی طرح کے مذاق کئے گئے اور مرکزی و ریاستی حکومتوں نے کوئی نوٹس نہیں کیا تو حالات خراب ہو جائیں گے۔