ڈپٹی کمشنرپونچھ نے کسانوں کے وفد کو تربیتی کیمپ کے لئے روانہ کیا

پرتپال سنگھ
پونچھ//پونچھ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے پونچھ ضلع کے مختلف ہارٹیکلچر زونوں کے 35 کسانوں کو پیڑ لگانے کیلئے دی جانے والی تربیت کیلئے روانہ ہونے والے کیمپ کو ہری جھنڈی دکھا کر پونچھ سے روانہ کیا۔ یہ کیمپ 16دسمبرتک جاری رہے گا۔ اس موقع پر اے ڈی ڈی سی عبدالحمید شیخ، ایس ڈی ایم مہنڈر راہل یادؤ اور محکمہ ہارٹیکلچر کے افسران و ملازمین موجود تھے۔ اس موقع پر بولتے ہوئے ضلع کمشنر نے کسانوں کو اس ٹور کے متعلق اختصار کے ساتھ جانکاری فراہم کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹور پہلے جموں کے کچھ علاقوں کا دورہ کرے گا بعد ازاں یہ ہماچل کے پالنپور، ، کلو، بجورہ میں بھی پیڑوں کے لگانے اور ان کو کھاد وغیرہ دے کر فصل کمانے کے متعلق جانکاری دی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس کیمپ کو “مشبرا شملہ ریسرچ انسٹیچیوٹ آف ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ” جو ڈی ایم آر چمبراگل مشروم کلٹیویشن سنٹر کی جانب سے چلایا کا دیا ہے، میں تربیت دی جائے گی۔ 14 دسمبر کو کسانوں کو ڈاکٹر وائی ایس پارمر یونیورسٹی ہماچل پردیش میں تربیت دی جائے گی۔