راجوری میں فیمیل ملٹی پرپرز ہیلتھ ورکرز کا احتجاج جاری

راجوری//اڑان نیوز//راجوری میں فیمیل ملٹی پرپرز ہیلتھ ورکرز کا احتجاج ایک ماہ کے زائد عرصہ سے جاری ہے۔ یہ ورکرز پچھلے ڈیڑھ برس سے بند تنخواہ کی واگذاری کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ایف ایم پی ایچ ڈبلیو ورکروں کے ہڑتال پر چلے جانے سے سرکاری اسپتالوں میں طبی خدمات کافی حدتک متاثر ہیں۔Head-2211کے تحت کام کرنے والے فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکرز کو ڈیڑھ سال سے تنخواہ نہ ملی ہے، جن کی مانگ ہے کہ ان کی تنخواہیں واگذار کی جائیں اور ساتھ ہی تنخواہ کا مستقل حل نکالاجائے تاکہ باقاعدگی کے ساتھ انہیں ہرماہ تنخواہ ملے۔