’محبوبہ تیرے راج میں بچے بھوکے مرتے ہیں‘کے فلک شغاف نعرے گندوہ میں رہبرتعلیم اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ، ضلع میں بیشترمڈل وپرائمری اسکول رہے تالا بند

اشتیاق ملک
گندوہ//ریاست بھر کی طرح ڈوڈہ ضلع میں بھی رہبر تعلیم اساتذہ کی کام چھوڑ ہڑتال و احتجاجی دھرنے جاری رہے جس دوران پرائمری ومڈل سطح کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہے ۔رہبر تعلیم فورم ضلع صدر ڈوڈہ اسحاق رشید ملک کی قیادت میں سب ڈویژن گندوہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں اساتذہ کالی پٹیا ں باندھ کر سڑکوں پر اُتر آئے جس دوران انہوں نے ایس ڈی ایم دفتر تک ریلی بھی نکالی اور سرکار مخالف نعرہ بازی کی۔©”محبوبہ تیرے راج میں اندھیر ہی اندھیر ہے،وزیر تعلیم ہائے ہائے ، محبوبہ تیرے راج میں بچے بھوکے مرتے ہیں، چھین کے لیں گے اپنا حق ، تانا شاہی نہیں چلے گی“ کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے احتجاج میں شامل اساتذہ نے پچھلے کئی ماہ سے وہ تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات کاسامنا ہے۔ٹیچر فورم صوبائی نائب صدر جماعت علی آغاہ نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں نہ صرف اساتذہ بلکہ ان کا اہل وعیال بھی بھوکمری کا شکار ہورہا ہے چونکہ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ انہیں شدید پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اساتذہ کے تئےں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کر رہی ہے جس کے بعد اساتذہ کو مجبوراًسڑکوں پر اُترنا پڑا۔ٹیچرفورم رہنما نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے مطالبات کو ترجےح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔وہیں ضلع صدررہبر تعلیم فورم ڈوڈہ نے اپنے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس اے کے تحت کام کررہے سینکڑوں اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ ان کی مستقلی کی فائلیں بھی دفتروں دھول چاٹ رہی ہیں مگر سرکار کو ٹس سے مس نہیں ہوتا۔اسحاق رشید ملک نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں رہبرتعلیم اساتذہ نے قلیل سی تنخواہوں پر تعلیمی میدان میں نمایاں تبدیلی لائےں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومت ان کے ساتھ سوتےلے پن کا سلوک اپنا رہی ہے۔ضلع صدر نے کہا کہ سرکار کی عدم توجہی سے تعلیمی نہ صرف تعلیمی نظام متاثر ہورہا ہے بلکہ ہزاروں غریب بچوں کا مستقبل بھی داﺅ پر لگا ہوا ہے چونکہ اساتذہ اپنی مانگوں کو لے کر کام چھوڑ ہڑتال پر اُترآئے ہیں۔ انہوںنے مانگ کی کہ رہبر تعلیم اساتذہ کے تمام واجب الادا رقومات کو واگذار کئے جائے اورمستقبل میں ماہانہ تنخواہ دینے و پانچ سال کی مدت کر چکے اساتذہ کو مستقلی کے آڈر دئےے جائےں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی صدرفاروق تانترے کی قیادت میں رہبر تعلیم اساتذہ اپنے مطالبات کو لے کر لال چوک میں ہمہ گیر احتجاج کریں گے اور اگر پھر بھی سرکار خاموش رہی تو وہ بڑے پیمانہ پر احتجاج پر اتر آئےں گے جس کی تمام ذمہ داری سرکار پر عائد ہوگی۔اس موقع پر شبیر احمد ، پردیپ کمار ، انیس احمد ، چوہدری محمد شریف ، اعجاز وانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔