رہبر تعلیم اساتذہ نے سی ای او کا خیرمقدم کیا

پونچھ//رہبر تعلیم اساتذہ کی طرف سے چیف ایجوکیشن آفسر پونچھ عارف ملک کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں اساتذہ نے موصوف کو پونچھ ضلع میں شعبہ تعلیم کی مجموعی صورتحال، درپیش مسائل ومشکلات بارے بتایا ، انہیں حل کرنے کی کئی تجاویز پیش کیں اور ساتھ ہی شعبہ تعلیم میں بہتری لانے کے لئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔پریس ریلیز کے مطابق اس تقریب میں فورم ضلع صدر حمید نباض،خلیل خان ،ایم ایم پٹھان ،الرحمٰن گیگی،ساجد شیخ ،اسلم چوہان،نشاط تانترے ،رےاض ہمدانی،مقداد علی جعفری،مرتضےٰ علی ،رفیق میر،جمیل خان،شکیل نازکی،ظہور احمد،عارف خا ن،اجمل شاہ،امران چوہدری،فیض بجاڑ،کلیم خان،شبیر خان،ایاض جٹ،شکیل شاہ،عظیم ملک،شفیق خا ن،ہیڈماسٹر مشتاق خان،جاوید مغل،شبیر پرے،طارق بٹ،ہیڈماسٹر قیوم خان،افضل شیخ،علی محمد ،محمد لطیف،اورنگزیب،شبیر منہاس،ادریس قاضی،پیر فاروق مخدومی،پیر فاروق خاکی،عاصف لون موجود تھے۔ انہوں نے سی ای او موصوف سے گذارش کی کہ رہبر تعلیم اساتذہ کو درپیش مشکلات ومسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے۔