ریاستی کٹھ پتلیوں کا سویا ضمیر اگر اب بھی نہ جاگا تو انہیں اس کی خوفناک قیمت ادا کرنی پڑے گی:سید صلاح الدین

کے این ایس

سرےنگر9اپریل کو بھارتی جمہوریت کا بھیانک چہرہ ،کھل کر سامنے آیا ۔ ریاستی کٹھ پتلیوں کا سویا ضمیر اگر اب بھی نہ جاگا تو انہیں اس کی خوفناک قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔ ان خیالات کا اظہار حزب کمانڈ کو نسل کے اجلاس میں ہوا جس کی صدارت حزب سربراہ سید صلاح الدین نے کی ۔ کے اےن اےس کو موصولہ بےان کے مطابق اجلاس میں 9اپریل کے معصوم شہداءکو زبردست خراج عقیدت ادا کیا گیا،جنہوں نے اپنی جانیں دے کر،بھارتی الیکشن ڈرامے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ۔ اجلاس میںشہداءکی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔اجلاس میںبھارت نواز سیاست دانوں اور ریاستی کٹھ پتلیوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کشمیری قوم کے بچوں کو خاک و خون میں نہلا نے والے بھارتی حکمرانوں کا ساجھے دار بننے،اور ان کے خاکے میں رنگ بھرنے کے بجائے ،نوشتہ دیوار پڑھ لیں اور صورتحال کا بغور جائزہ لے کراپنا کردار متعین کریں ۔اگر وہ اب بھی کشمیری عوام اور کشمیری مجاہدین کی عزم ہمت اور آزادی کشمیر کے جنوں کو سمجھنے میںناکام رہے ،تو تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی،اور انہیں اس کی خوفناک قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ انتخابی ڈرامے کو مسترد کرکے ،دنیا کے ایوانوں تک یہ پیغام پہنچائیں کہ شہید برہان اور اس کے جانثاروں کے ورثاءزندہ ہیں اور وہ کسی بھی صورت میں ،شہداءکے مقدس لہو کی توہین نہیں ہونے دیں گے۔اجلاس میں کشمیری عوام کے حوصلوں اور جذبہ آزادی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کو دہرایا گیا ،کہ مجاہدین کشمیر حصول منزل تک جدوجہد پوری قوت سے جاری رکھیں گے ۔