فضل آبادکے کوٹ کلامیں اندھیراقایم رہے….! ایک ماہ سے ٹرانسفارمربیمار،اورمحکمہ بجلی معذور؟

Muslim girls study in the light of candles inside a madrasa or religious school during power-cut in Noida on the outskirts of New Delhi July 30, 2012. Grid failure left more than 300 million people without power in New Delhi and much of northern India for hours on Monday in the worst blackout for more than a decade, highlighting chronic infrastructure woes holding back Asia's third-largest economy. REUTERS/Parivartan Sharma (INDIA - Tags: EDUCATION SOCIETY ENERGY RELIGION)

رشیدزرگر

سرنکوٹسرنکوٹ کے فضل آبادکاکوٹ کلامحلہ محکمہ بجلی کے حکام کی مجرمانہ غفلت شعاری کی سزابھگتتے ہوئے پچھلے ایک ماہ سے اندھےرے میں ہے۔مقامی لوگوں کے ایک وفدنے اُڑان کواپنی رودادسناتے ہوئے کہاکہ وہ پچھلے ایک ماہ سے محکمہ بجلی کے حلام سے ٹرانسفارمرکی مرمت کیلئے استدعاکررہے ہیں لیکن ان کی کہیں کوئی شنوائی نہیں ہے۔مقامی آبادی نے کہاکہ محکمہ بجلی کے حکام ٹال مٹول کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں اوران کے محلے میں اندھیراقائم ودائم ہے۔اُنہوں نے بتاےاکہ بجلی آج کے اس دورمیں روزمرہ ضرورےاتِ زندگی کیلئے اہمےت کی حامل ہے جس کے بغےرپوراگھروکاروبارکانظام ہی تھم ساجاتاہے لیکن بے غےرت محکمہ بجلی کے حکام عوام کوراحت پہنچانے اور عوامی مسائل کاازالہ کرنے سے قاصرہیں۔وفدنے کوستے اورطنزکستے ہوئے کہاکہ محکمہ کے ملازمین وحکام فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتے ہیں اور اچھی خاصی موٹی تنخواہیں بٹورتے ہیں لیکن اپنے مالکِ کائنات اورمحکمہ کے تئیں جوابدہی کی کوئی فکرنہیں کرتے۔اُنہوں نے کہاکہ اگرمحکمہ کے حکام خوابِ خرگوش اورمجرمانہ خاموشی سے نکل باہرنہ آئے اورجلد از جلد ٹرانسفارمرنصب نہ کیاتوانہیں عوامی غیض وغضب کاسامناکرناپڑےگا۔