اُڑان نیوزسروس مثالی بائےکاٹ ناجائز تسلط کے خلاف واضح اعلان محبوبہ مفتی کی ۵ فیصد والی کہانی ایک واضح تصحیح کے ساتھ سچ ہوئی :یاسین ملک

اُڑان نیوزسروس
سرےنگرجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا کہ مثالی بائےکاٹ بھارت کے ناجائز تسلط کے خلاف کشمیریوں کا واضح اعلان ہے ، محبوبہ مفتی کی ۵ فیصد والی کہانی ایک واضح تصحیح کے ساتھ سچ ہوئی ہے اور واضح ہوگیا ہے کہ کشمیر میں ۵فیصد لوگ بھی بھارت اور اسکے کٹھ پتلیوں کے ساتھ نہیں ہیں ۔ کے اےن اےس کو موصولہ بےان کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک نے آج کل کے مثالی بائیکاٹ پر تبصرہ اور کل بھارتی فورسز اور پولیس کی جانب سے کئے گئے قتل عام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حکمران، ان کے ریاستی کٹھ پتلی، انکی فورسز اور پولیس ظلم و جبر اور قتل و غارت گری کے بل پر کشمیریوں کو سرنگوں نہ کرپائے ہیں اور نا ہی کرپائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ۰۷ برس کی تاریخ باالعموم اور تین دہایﺅں کی تاریخ بالخصوص اس بات کی شاہد ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے ظلم، جبر،تعدی اور دھونس دباﺅ سے خائف ہوئے بناءاپنی تحریک آزادی کو جاری رکھا ہوا ہے اور کسی بھی حال میں سرنگوں نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ۷ ماہ سے ہمارے سیکڑوں بچے بھارتی گولیوں اور پیلٹ کا شکار بنائے جارہے ہیں اور ہزاروں کو زخمی اور اندھا کردیا گیا ہے لیکن اس ظلم نے بھی ہمارے پایہ ¿ استقلال میں کوئی لغزش پیدا نہیں کی بلکہ ظلم و جبر کے خلاف ہماری مزاحمت اور بھی سخت ہوتی جارہی ہے۔یاسین ملک نے کہا کہ الیکشن ڈرامے کے مکمل بائی کاٹ اور اسکے خلاف پرامن احتجاجی لہر سے بوکھلاہٹ زدہ بھارتی فورسز اور پولیس نے نا م نہاد حکمرانوں کی ایماءپر جس انداز سے گزشتہ روزمعصوم جوانوں کو ٹارگٹ بنا بنا کر قتل اور زخمی کیا اور پھر اس پر جس بے شرمی کے ساتھ نام نہاد حکمران نے مقتولین کو ہی مورد الزام ٹھہرایا وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ لوگ ہر قسم کی اخلاقیات اور انسانی حس سے عاری ہوچکی ہیں اور ہوس اقتدار میںانہیں کشمیریوں کے لہو کی لت لگ چکی ہے۔یاسین ملک نے کہا کہ اس قتل عام کےلئے محبوبی مفتی،انکی جماعت اور جملہ ہند نواز برابر کے شریک ہیں جن کا واحد کام قاتل فوجیوں ، فورسز اور پولیس کا دفاع کرتے رہنا اور ان کے انسانیت کش اقدامات کو قانونی جواز فراہم کرنا ہوتاہے۔یاسین ملک نے کہا کہ الیکشن ڈرامے کو رچنے کےلئے نام نہاد حکمرانوں نے قیادت کے ساتھ ساتھ ہزاروں معصوم جوانوں اور بزرگوں کو زندان میں ڈال رکھا ہے اور سخت قسم کی رکاوٹیں اور قدغنیں عائد کر رکھی ہیں یہاں تک کہ انٹرنیٹ کی سہولیات بھی ختم کردی گئیں لیکن ان گرفتاریوں اور ظلم کے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں نے اپنے شہداءاور قربانیوں کے تئیں عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز اس الیکشن ڈرامے کا جس انداز میں مکمل اور ہمہ گیر بائیکاٹ کیا وہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ کہ کشمیری صرف اور صرف بھارت کے ناجائز تسلط سے خلاصی اور آزادی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ۶۱۰۲ءکے عوامی انقلاب کے دوران محبوبہ مفتی اور انکی کابینہ کے کچھ اراکین بڑے طمطراق کے ساتھ صرف ۵ فی صد لوگوں کا مزاحمت کے ساتھ ہونے کا دم بھرتے تھے۔ آج ان لوگوں کا یہ بے شرم خیال ایک بڑی تصحیح کے ساتھ سچ ثابت ہوا ہے اور وہ تصحیح یہ ہے کہ کشمیر کے اندر ۵ فی صد لوگ بھی بھارت اور اسکی کٹھ پتلیوں کے ساتھ نہیں ہیں۔ کل شہید کئے گئے معصومین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے محبوس فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ ہمارے دل ان کی جدائی سے کٹ رہے ہیں اور ہم ان کے غم زدہ لواحقین کے دکھ ،درد اور رنج و الم کو اپنے دلوں کے اندر محسوس کررہے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ ان شہداءکی قربانیاں قبول فرماکر ہمارے جموں کشمیر کو بھارت کی غلامی سے آزاد فرمادے اور ان شہداءکے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا ہو۔درایں اثناءلبریشن فرنٹ کے ضلع صدر محمد اسحاق گنائی کی قیادت میں ایک وفد نے آج بھی قصبہ اسلام آباد میں اپنی الیکشن بائی کاٹ مہم جاری رکھی اور کھنہ بل،ڈگہ پورہ،بٹہ پورہ،نئی بستی،ہانجی دانتر،اور پوشوارہ میں گھر گھر جاکر لوگوں سے آنے والے الیکشن ڈرامے کا مکمل بائی کاٹ کرنے کی اپیل کی۔لبریشن فرنٹ کے زونل صدر نور محمد کلوال، زونل سینئر نائب صدر محمد یاسین بٹ اور قائد ظہور احمد بٹ نے آج شہر کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور گزشتہ روز یا اس سے پہلے زخمی کئے گئے افراد کی خبر گیری کی۔ قائدین نے مجروح افراد کے تیمارداروں اور ان کے علاج پر مامور ڈاکٹر صاحبان سے ان کے علاج و معالجے کی جانکاری بھی لی۔