ماہ ِ صیام کے دوران میوہ جات، سبزیوں اور مرغے کے آسمان چھو تے دام، لوگ پریشان

امیرالدین زرگر

سرنکوٹ// رمضان المبارک کے دوران اکثر بازاروں میں پھل سبزیاں اور میٹ مرغے دام آسمان چھونے لگتے ہیں ۔انتظامیہ رمضان المبارک سے اس پر کوئی توجہ نہیں دیتی جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے ۔اکثر رمضان المبارک کے دوران جموں فروٹ منڈیوں اور سبزی منڈیوں سے پھل سبزیوں کے داموں میں اضافہ کیا جاتا ہے جس کا خمیازہ عوام کو کرنا پڑتا ہے ۔یوٹی انتظامیہ کو رمضان المبارک کے دوران پھل سبزیوں اور میٹ مرغے کے داموں پر غور کرنا چاہیے تاکہ عام آدمی بھی رمضان المبارک کے دوران پھل سبزیوں اور میٹ مرغا باآسانی خریدوفروخت کر سکے ۔گذشتہ دنوں انتظامیہ نے سرنکوٹ بازار کا ایک رسمی دورہ کیا تھا جس دوران صرف میٹ مرغے کے ریٹ کا پوچھا گیا تھا تاہم میٹ کا ریٹ 450 روپیہ اور بائلر مرغے کا ریٹ 145 روپے بتایا گیا تھا لیکن بازار میں اس ریٹ کے مطابق میٹ یا مرغا دستیاب نہیں ہے ۔بکرے کا میٹ 500 روپے اور بائلر مرغے کا ریٹ 170 روپے ہے ۔کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی آفیسران اور ملازم مفت میں میٹ مرغا اور پھل سبزیاں لیتے ہیں اس مجبوری کی وجہ سے وہ کیس دکاندار کو نہیں پوچھتے اور کئی دکاندار بھی اپنی جگہ مجبور ہیں۔