سمارٹ سٹی کی سمارٹ پریشانیاں

ایک جانب سمارٹ سٹی جموںشہر میںچوراہوںپر خودکار سسٹم سے عوام کا وقت وقت پر آگاہی دی جا رہی ہے کہ محکمہ پی ڈی ڈی کے بارے کسی قسم کی کوئی بھی شکائت ہو تو فوری طور پر ٹول فری نمبر پر کال کر کے اپنی شکایت کا ازالہ کرا سکتے ہیں،کسی بھی قسم کی پریشانی ہو تو عوام کو گھر بیٹھے ٹول فری نمبر پر اپنی کائت درج کراکر اس کا ازالہ کیا جا ئے گا ۔لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ صارفین کو گمراہ کرنے کی کوشش کے طور پر کیا جا رہا ہے ،کیونکہ اس میںایک فیصدی سچائی نہیںہے ،حال ہی میںزور دار طوفان چلنے کے بعد سمارٹ سٹی کے سمارٹ میٹروںکی سچائی کہیںکہیںپر سامنے آئی ہے ،اچانک طوفان و گرج چمک سے جہاںبجلی کے کھمبوں پر لگائے گئے خود کا ر میٹرز جل گئے ہیںوہیںصارفین کی بھی بجلی دوگنی ہو کر ان کے گھروںکے بجلی کے آلات جل گئے ہیں،طوفان کے بعد بجلی کی ترسیل میںخرابی آنے سے صارفین پریشان ہیںکیونکہ بجلی کبھی آتی ہے کبھی گھنٹوںجاتی ہے ،اس کی بڑی وجہ طوفان کی وجہ سے تاروںکا جل جانا ہے مگر چونکہ بجلی کے کھمبوںپر اونچی جگہ پر میٹرز نصب کئے گئے ہیں،اس لئے ان کو ٹھیک کرنا محکمہ کا فرض بن جاتا ہے ،اس کے لئے ٹول فری نمبر جو 1912 ہے پر درجنوںبار فون کیا جا ئے تو اول کوئی فون اٹھا کر راضی نہیںہے ،اگر بھولے بھٹکے فون لگ جائے تو کہا جا تا ہے کہ کمپلین کو درج کر کے آگے منتقل کیا گیا ہے ،جلد ہی آپ کی سمیسا دور کی جائے گی ،ایسا سنتے سنتے اب تین چار دن ہو گئے ہٰیںمگر محکمہ کو صارفین کی شکائت سے کوئی لینا دینا نہیںہے ،جبکہ میٹر پول کے سرے پر لگائے جانے سے اسے متعلقہ محکمہ ہی درست کر سکتا ہے جبکہ پرائیویٹ بجلی کے مکینیک اس جگہ پہنچنے والے نہیںاور محکمہ نے بھی کسی اور کو بجلی کی تاروںسے کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ سے منع کر دیا ہے تو صارفین بیچ میںپریشانی میںپھنس کر رہ گئے ہیں،کیونکہ ٹول فری نمبر لگتا نہیںہے ،لگ بھی گیا تو ایک ہی بات کہی جا تی ہے کہ شکائت کو آگے منتقل کردیا گیا ہے جلد شکائت دور کی جا ئے گی لیکن صارفین کی شکائت اپنی جگہ پر برقرار ہے ،صارفین کو کئی کئی دنوںتک بنا بجلی کے رہنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔اب کیا کہا جا ئے کہ محکمہ نے جو صارفین کو دلاسے دلائے ہیںجس ایمانداری کی بات رٹی رٹائی جا رہی ہے جوصارفین کو ٹول فری نمبر سے شکائت کا ازالہ کرنے کی بات کی جا رہی ہے ،وہ صرف دھوکہ ہے ،جبکہ صارفین کی مشکلات کو بڑھا دیا گیا ہے ،ایسے میںصارفین کو سوائے پریشانی کے کچھ حاصل نہ ہو رہا ہے ،سمارٹ سٹْی کے سمارٹ میٹر صارفین کے لئے جی کا جنجال بن گئے ہیں۔کیا محکمہ پی ڈی ڈی کے اعلی افسران صارفین کی پریشانی کا ازالہ کرنے کے لئے کوئی موثر کاروائی کر یںگے یا صارفین کو ایسے ہی پریشانی کے دلدل میںدھکیلا جا تا رہے گا ۔ایسا لگ رہا ہے کہ سمارٹ میٹر لگانے کے بعد صارفین کی پریشانیاںکم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہیںاور شکایات کے ازالہ کے نام پر صارفین کو اور پریشان کیا جارہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔