منڈی میں سڑک حادثہ ،نوجوان جاں بحق اڑائی سڑک کی خستہ حالی پر لوگوں کااظہارِ برہمگی

اُڑان نیوز

منڈی //پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی میں نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح پونچھ کے منڈی تحصیل میں ایک ایکو گاڑی زیر نمبر JK12B 6387 سڑک حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔متوفی کی شناخت 45سالہ محمد الطاف ولد محمد راتھر ساکنہ اڑائی کے بطورہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔مذکورہ شخص منڈی سومو اسٹینڈ پر ہوٹل کر کے اپنے بچوں کی کفالت کرتا تھا،۔روز مرہ کی طرح آج بھی ہوٹل پر آرا تھا کہ ایکو گاڑی کو حادثہ پیش آیا حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے لاش کو سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا۔ جہاں تمام تر قانونی و طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا ۔سابقہ سرپنچ محمد اسلام نے بتایاکہ اس سے پہلے بھی اڑائی کی سڑک کی ابتر حالات کی وجہ سے کہیں حادثات ہوئے ہیں مگر انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی انتظامیہ سے اپیل کی کہ سڑک کی ابتر حالت کو بہتر بنانے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوگی۔ ان کے مطابق بالائی علاقوں میں اوا لانچز وغیرہ گرنے کے بھی خطرات لاحق ہیں جس کو لے کر لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں تاکہ کوئی بڑا حادثر رونما نہ ہو۔ ضلع پونچھ کہ میدانی علاقوں میں دو دن سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہو رہی ہے ۔سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے، تیز ہوا بھی چل رہی ہے اور طوفان جیسے حالات بنے ہوئے ہیں۔