تھنہ منڈی میں یوتھ کانگرس کا احتجاج پارٹی کے بینک کھاتوں کو منجمد کرنے غیر آئینی

نثار خان
تھنہ منڈی//یوتھ کانگریس کارکنان نے تھنہ منڈی میں مرکزی سرکار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کارکنان نے سرکار کی طرف سے پارٹی کے بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کے احکامات کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے کہاکہ پورے ملک سے کارکنان نے کانگریس پارٹی کے لئے ایک ایک روپے اکٹھا کیا ہے جو کسی کی ذاتی ملکیت ہے اور نہ ہی کسی اڈانی یاامبانی کا پیسہ ہے۔ مرکزی حکومت کے اس طرح کے اقدامات سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ مزید پرعزم طریقے سے اپنی آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ مودی سرکار کھلے عام نوجوانوں کے جذبات سے کھلواڑ کر رہی ہے ۔کانگریس پارٹی کے خلاف سستے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک کا نوجوان کسمپرسی کا شکار ہیںاس دوران کارکنان نے الیکٹورل باؤنڈ اسکیم پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔احتجاج میں ریاستی جنرل سیکریٹری یوتھ کانگریس شیروزمیر ، اسمبلی صدر تھنہ منڈی گل بدن ،مہراج خالد ،طلحہ عاطف انجم، شوکت اقبال، دلباز خان، یاسر مسعود، یاسر خان وغیرہ شامل تھے۔