اڑائی کٹھا تا اڑائی شیخاں 4کلومیٹر سڑک مرمت کی منتظر لوگوں کا پی ایچ جی ایس وائی کیخلاف احتجاج

اُڑان نیوز

منڈی //تحصیل منڈی کے علاقہ اڑائی میں لوگوں نے پی ایم جی ایس وائی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کر رہے لوگوں کی شکایت ہے کہ منڈی اڑائی کٹھہ تا اڑائی شیخاں 4کلو میٹر سڑک خستہ حالت ہونے کی وجہ سے اڑائی کی تین پنچایتوں کی 15000 عوام مشکلات کا شکار ہے۔ شکیل پرے اور شفیق احمد نے بتایاکہ سال 2014-15 میں بادل پھٹنے کے سبب سڑک بہہ گئی تھی۔ 8 سالوں بعد بھی سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ۔محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی نااہلی کی وجہ سے سڑک کی حالت ابتر ہے ۔سابق دو ضلع ترقیاتی کمشنر سمیت موجودہ ڈی سی نے بھی اڑائی سڑک کے راستے منڈی تحصیل کا سب سے خوبصورت سیاحتی مقام جبی کا دورہ کیا۔ جس دوران عوام کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جلد اس سڑک کو علاقہ کی عوام کے لیے بہتر کیا جائے گا۔ لیکن باوجود اس کے تاحال انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواں اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ۔مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کی ضروری تجدید ومرمت کی جائے۔