پوشانہ تا پیر گلی باری برف باری تاحکم ثانی تاریخی مغل شاہراہ آمدورفت کے لئے بند

امیر الدین زرگر
سرنکوٹ// راجوری پونچھ اضلاع کو کشمیر سے براہ راست جوڑنے والی تاریخی مغل شاہراہ اب مکمل طور پر بند رہے گی تاہم پوشانہ آرمی کیمپ تک شاہراہ کو بحال رکھا جائے گا ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ سالوں کے برعکس امسال موسم خشک رہنے کی وجہ سے انتظامیہ شاہراہ کو طویل عرصہ تک بحال رکھنے میں کامیاب رہی تاہم 26 جنوری کے روز پیر پنجال کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ۔پوشانہ آرمی کیمپ کے گردونواح آٹھ سے نو انچ برف جمع ہو گئی تھی تاہم پیر گلی علاقہ کافی اونچائی والا علاقہ ہے جہاں دو فٹ کے قریب برف جمع ہوئی اب آنے والے دو تین دن موسم خراب ہے جس میں مزید برف باری ہونے کا اندیشہ ہے ۔ انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا کہ اب مغل شاہراہ کھلنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔اگر موسم سازگار ہو گیا تو شاہراہ کو ٹریفک آمدورفت کے لیے کھولنے پر غور کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ کے مطابق آئندہ احکامات تک فی الحال مغل شاہراہ مکمل طور بند رہے گی۔