درہال میں محکمہ جل شکتی ملازم کی پراسرار طور نعش برآمد لواحقین نے قتل کا الزام لگایا، مکمل تحقیقات کی مانگ

تبریز ملک
درہال //راجوری کی تحصیل درہال کے تھنہ منگ علاقہ میں محکمہ جل شکتی کا ملازم پُر اسرار طور پر مردہ حالات میں پایا گیا ۔ ملی جانکاری کے مطابق محکمہ جل شکتی کا ملازم جس کی شناخت نثار احمد ولد محمد میاںکے طور ہوئی ہے ، کل دوپہر کو کھوڑی والی علاقہ میںپانی سپلائی چیک کرنے گیا تھا، لیکن واپس نہیں آیا۔اُس کے بعد اہل خانہ نے تلاش شروع کردی کی گئی لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔ ابھی تلاش وبیسار جاری تھی کہ صبح جب شکیل میر،رئیس میر، انتخاب میر ،ایس ایچ درہال اور علاقے کے لوگ کھوڑی والی پہنچے تو وہاں اُنہیں محمد نثار کی لاش ملی۔ اس کو سب ضلع اسپتال درہال لایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیاگیا۔ اہل خانہ نے واقعہ کی مکمل جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ اُن کا الزام ہے کہ محمد نثار کا قتل کیا گیا ہے۔ درہال کے لوگوں نے کافی دیر تک بس اڈہ پر روڑ پر احتجاج بھی کیا۔ ڈی سی راجوری نے یقین دہانی کرائی کہ اس معاملہ مکمل تحقیقات ہوگی۔ پولیس تھانہ درہال میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ174کے تحت کارروائی شرع کر دی گئی ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ تقریباً چار بجے ادا کی گئی اور انھیں پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔ ڈی ڈی سی ممبر محمد اقبال ملک نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دُعا کی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور پولیس سے گذارش کی ہے کہ اس واقع کی غیر جانبدارنہ انکوائری کرائی جائے کہ آخرکس قدر موت ہوئی تاکہ سوگوارکنبہ کو انصاف مل سکے۔