شہر خاص کی شان رفتہ کو بحال کرنے کے لئے سرعت سے کام کیا جا رہا ہے:صوبائی کمشنر کشمیر

سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے ہفتے کے روز کہا کہ انتظامیہ شہر خاص کی شان رفتہ کو بحال کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حبہ کدل کا برج لوگوں کی تفریح کے لئے ایک اور جگہ بن جائے گا جہاں لوگ شام کو جمع ہو کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا:انہوں نے کہا’جب ہم جی ٹونٹی اجلاس کے دوران سمارٹ سٹی کی تیاریاں کر رہے تھے تو کچھ لوگ کہتے تھے کہ شہر خاص کو نظر انداز کیا جا رہا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘انتظامیہ شہر خاص کی شان رفتہ کو بحال کرنے کے لئے سرعت سے کام کر رہی ہے’۔مسٹر بدھوری نے کہا کہ سی ای او اطہر عامر خان کی قیادت میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سری نگر میں اچھا کام انجام دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حبہ کدال کا پل لوگوں کی تفریح کے لئے ایک اور جگہ بن جائے گا جہاں لوگ شام کو جمع ہو کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں تمام پروجیکٹوں پر کام تیزی سے ہو رہے ہیں۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ قمر واری کے سیمنٹ برج کو اگلے سیشن تک مکمل کیا جائے گا۔جنگلات میں آتشزدگی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ موسم خشک ہے جس سے ایسی واردات رونما ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تین جگہوں سے ہمیں ایسی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں فوری کارروائی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سری نگر کو خوبصورت بنانے کی خاطر کئی کام ہاتھ میں لئے گئے ہیں۔ سیول لائنز علاقوں میں پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد اب ضلعی انتظامیہ نے پائین شہر کی شانہ رفتہ کو بحال کرنے کی خاطر وسیع پیمانے پر کام شروع کیا ہے جس کی عوامی حلقوں نے بڑے پیمانے پر سراہنا کی ہے۔