اگر جموںو کشمیر میں حالات معمول پر ہیں پھر سیکورٹی فورسز کیلئے پختہ بنکرز کیوں بن رہے ہیں:محبوبہ مفتی

اُڑان نیوز
پلوامہ //جموںو کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے سنیچر کے روز کہا ہے کہ اگر جموںو کشمیر میں حالات نارمل ہیں پھر وہ زمین پر دیکھتے کیوں نہیں ہے؟ وہ جنوبی کشمیر کے پلوا مہ میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کر رہی تھی۔محبوبہ مفتی نے بتایا کہاگر حالات سدھر گئے وہ نظر آنے چاہے پھرسیکورٹی فورسز کے لئے کنکریٹ سٹریکچرزنہیں بنے چاہے انہوں نے کہا جہاں پہلے وہ ٹینٹوں میں رہتے تھے آج ان کے لئے کنکریٹ بنکر بن رہے ہیںپھر ایسا نہیں ہونا چاہے ۔انہوں نے بتایا لوگ بات نہیں کر سکتے ہیں جیل بھر گئے ہیں ۔محبوبہ مفتی نے بتایا یہاں کے صحافی کام نہیں کر پا رہے ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں ای ڈی پر الزام لگایا کہ یہ اب بی جے پی شاخ بن گئی ہے ۔پی ڈی پی صدر نے بتایا سابق ویزیز لال سنگھ کی گرفتاری پر کہا کہ میں ان کی وکیل نہیں ہوں لیکن یہ ایجنسی بھارتیہ جنتا پارٹی کی شاخ بن چکی ہے۔جہاں کوئی بھی آواز اٹھاتا ہے اس کے خلاف ای ڈی کو لگاتے ہیں جب ان کے پہلے جو کرپٹ ہوتا ہے جب ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ہے یہ ان کی پالیسی ہے ۔پلوامہ کے بعد محوبہ مفتی گلاب باغ ترال تعزیت پرسی کے لئے گئی جہاں پارٹی زونل صدر ترال قطب الدین کے والد حاجی غلام رسول شاہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے ان کے ہمراہ باری سید باری اندابی،وحید الرحمان پرہ،فاروق احمد ریشی سمیت باقی لیڈران بھی موجود تھے ۔