جشن چراغان

گذشتہ روز جموںوکشمیر میںیوٹی بنے ہوئے چار سال ہونے پر پوری یوٹی میںپروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔یہ پروگرام صوبائی سطح کے ساتھ ضلع و تحصیل سطح پر منعقد کئے گئے ،اس دوران مختلف مقامات پر رن فار یونٹی کا اہتما م کیا گیا ۔اس موقعہ پر سیمینار منعقد کر کے یوٹی کے یوم تاسیس پر خطاب کے دوران افسران نے کہا کہ چار سال قبل جموںوکشمیر کے بارے جو فیصلہ مرکزی سرکار نے کیا ،اس نے جموںوکشمیر کی خصوصی دفعہ کو ختم کر کے خوش آ مدی کی نشانی دفعہ 370کو ختم کر کے ملک کے اٹوٹ انگ بنادیا ۔اس موقعہ پر جشن چراغاںکیا گیا ،جس میںسرکاری عمارات کے ساتھ پرائیویٹ مکانات پر بھی روشنی کر کے خوشی کا اظہار کیا گیا ۔چار سال کے دوران مرکزی سرکار کی بھر پور امداد سے جموںوکشمیر نے ہر میدان میںاونچی اڑان بھری ۔اس دوران جہاںترقی کی رفتار تیز ہو گئی وہیںعالمی سطح کی کانفرنسین منعقد کر کے ریاست کے پر سکون حالات کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا گیا ۔کشمیر کے حسین شہر سرینگر میںدنیا کے بڑے بڑے ممالک کی کانفرنس و سمینار منعقد کر کے دکھا دیا کہ کشمیر کے حالات کس قدر تبدیل ہو گئے ہیں۔وادی کے ساتھ صوبہ جموںکے سیاحتی مقامات پر سیلانیوںکا سیلاب دکھا گیا ۔ادھر سرکاری سکیموںکے فوائد مستحقین تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر کے جموںوکشمیر کے غرباء کا معیار حیات بلند کیا گیا ،اس کے ساتھ جموںوکشمیر کے نوجوانوںکے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے خود روزگار سکیموںمیںدلچسپی لینے کے لئے سنگل ونڈو کا قیام کر کے ان کو آسان شرائط پر قرضہ جات دستیاب کروائے گئے ۔،اس کے علاوہ سماج کے دبے کچلے افراد جو کئی دہائیوںتک بنیادی حقوق سے محروم تھے کو برابر کے حقوق سے نوازا گیا ۔یہی نہیںجموںوکشمیر کے خزانہ پر سب سے بڑے بوجھ سالانہ دربار موو کو ختم کر کے چار سو کروڑ روپے سالانہ بچاتے ہوئے ایک ماہ کے کام کے اوقات کو بھی بچالیا گیا ۔اس دوران خواتین کے معیار حیات کو بلند کرنے کے لئے متعدد مقامات پر ٹریننگ مراکز کا قیام عمل میںلا کر ان کو اپنے پیروںپر کھڑا کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی ،۔اس کے ساتھ ہی کھیل کود کو بڑھاوا دینے کے لئے شہر و گام سطح پر ٹورنامنٹ کروا کر نوجوانوںکو اپنے ہنر دکھانے کے موقعہ دیا گیا ،تاکہ ان کی جسمانی فٹ نیس کے ساتھ ذہنی توانائی کو تقویت دی جا سکے ،اس سے نوجوانوںکو کھیل کی جانب راغب کیا گیا وہیںان کی توجہ مثبت راہ پر ڈالنے کی کوششیںرنگ لائیں۔اس کے علاوہ شہر سرینگر و جموں کو سمارٹ سٹی بنانے کا کام شروع کر کے ان کی ترقی میںچار چاند لگائے گئے ،جس کو دیکھ کر اندرون ملک و بیرون ممالک کے لوگ دیکھ کو دنگ رہ جا تے ہیں،نوجوانوںکو سرکاری محکمہ جات میںبھرتی کے لئے صاف و شفافیت لا کر مستحقین کو بنا کسی سفارش و کرپشن کے تعیناتی کے آرڈر سونپ دئے گئے ۔ان چار سالوںکے دوران پوری یوٹی میںمکمل امن و سکون کو یقینی بنا کر عوام کو کھلے ماحول میںسانس لینے کا موقعہ نصیب ہوا ۔لیکن ابھی کافی کچھ کرنا باقی ہے ۔