بالا کوٹ سیکٹر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ 3 فوجی زخمی

جموں// جموں وکشمیر کے تحصیل مینڈھر کے بالاکوٹ سیکٹر میں بدھ کے روز بارودی سرنگ کا زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی شدید طورپر زخمی ہوئے اور انہیں ملٹری ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز بالا کوٹ سیکٹر کے پھگواڑی گلی کے نزدیک فوجی اہلکار معمول کے مطابق گشت لگا رہے تھے کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر راجوری کے ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر تینوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔