ٹریفک قوانین شکنوں کیخلاف کارروائی

جے بی سنگھ
پونچھ//ایس ایس پی پونچھ کی زیر نگرانی پولیس تھانہ پونچھ سے سب انسپکٹر دروندر سنگھ قیادت میں پولیس ٹیم نے قصبہ کے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔ سپورٹس سٹیڈیم پونچھ کے متصل ناکھاںوالی چوک اور دیگر کئی مقامات پر ناکے لگا کر پولیس کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے 30 سے زیادہ گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے ہیں جن میں موٹر سائیکل، ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر مسافر گاڑیاں شامل ہیں۔ پولیس نے عوام کو متنبہ کیا کہ کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔