کرگل میں نیشنل کانفرنس کی جیت کوٹرنکہ میں کارکنان کا جشن

نظامی
کوٹرنکہ//لداخ پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی جیت پر پورے جموں وکشمیر کے اندر بھی پارٹی کیڈر میں ایک نیا جوش ولولہ آگیا ہے۔ پچھلے دو روز سے اطراف واکناف میں جشن تقریبات منعقد ہورہی ہیں۔ اس سلسلہ میں کوٹرنکہ میں بھی ایک پروگرام منعقد ہوا ۔پارٹی سنیئرلیڈر الحاج چوھدری محمد شفیع اور بلاک صدر سخی محمد کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں کرگل کی عوام کے جذبے کو سلام کیاگیا اور تلقین کی کہ گئی خطہ پیر پنجال اور جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کے اندر بھی ایسا ہی ہوگا۔ اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ جموں وکشمیر یوٹی میں جلد ازجلد اسمبلی انتخابات کرائے جائیں تاکہ عوامی حکومت اقتدار میں آئے۔ انہوں نے کہاکہ بیروکریسی راج کسی بھی صورت میں قبول نہیں۔