جموں و کشمیر کے موجودہ حالات کیخلاف نیشنل کانفرنس کا احتجاج

خطہ میںجمہوری عمل فوری بحال کیاجائے:جاوید رانا
طارق خان انقلابی
مینڈھر//مینڈھر میں نیشنل کانفرنس نے موجودہ یوٹی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔پارٹی خطہ پیر پنجال انچارج اور سابقہ رکن اسمبلی مینڈھرجاوید رانا کی قیادت میں کارکنان نے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر جاوید رانا نے کہاکہ جموں و کشمیر میں آئین کی معطلی اور جمہوری حقوق پر جاری حملہ تشویشناک مسائل بن چکے ہیں۔ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ پانچ سالوں سے اپنی جمہوری آواز سے محروم ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔جموں و کشمیر بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے جموں و کشمیر کے عوام کے جمہوری حقوق کی بحالی اور انتخابی عمل کے آغاز کے لیے بڑھتے ہوئے خدشات اور مطالبات کا ثبوت ہیں۔جاوید رانا نے نیشنل کانفرنس کی غیر متزلزل حمایت کے لیے کرگل اور لداخ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ کہ جنہوں نے عقل فرسا? اورروشن وذندہ ظمیری کا ثبوت دیکر بھارتیہ جنتا پارٹی کوحالیہ الکشن کے حوالے سے منہ توڑ اور قرارا جواب دیکر پوری جموں کشمیر کی عوام کو سیدھے راہ پہ ڈالنے کی سرتوڑ کوشش کردی ۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حلقہ بندیوں کی تکمیل کے بعد اسمبلی انتخابات کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج تک اس سلسلے میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ جاوید رانا نے لیفٹیننٹ گورنر، وزیر داخلہ، اور وزیر اعظم مودی کے بار بار ان دعووں پر سوال اٹھایا کہ جموں و کشمیر میں سب کچھ معمول پر ہے، جب کہ حد بندی مکمل ہونے اور نئی ووٹر لسٹوں کی تیاری کے باوجود انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر میں بدعنوانی، بے روزگاری اور خطے کے لوگوں کو درپیش جاری مشکلات سے نمٹنے کے لیے جمہوری عمل کو بحال کریں۔ احتجاج میں ایڈوکیٹ محمدنظیر ،میاں شیراز احمد ازہری ،سرپنچ چھجلہ چوہدری سعید،حاجی محمدزمان،سابقہ ریٹائرڈ ڈپٹی سی او چوہدری محمد اعظم ،چوہدری محمد خلیل،پیر منیر شاہ ، چوہدری نظیم کھٹانہ ،محمد یوسف وغیرہ بھی موجود تھے۔