کالجوں میں انڈرگریجویٹ کورسز کیلئے داخلہ

کالجوں میں انڈرگریجویٹ کورسز کیلئے داخلہ

ریزروڈ کٹاگری سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبا جموں اور سرینگر کے کالجوں میںداخلہ لینے کے آئینی حق سے محروم ہوجائیں گے

اُڑان نیوز نیٹ ورک

جموں//سیکریٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم برائے حکومت ِ جموں وکشمیر نے تازہ ہدایات جاری کی ہیں کہ اب تمام کالجوں میں انڈرگریجویٹ کی خالی تمام نشستوں جس میںCUET and non-CUETشامل ہیں، کو اوپن میٹرٹ کے تحت لسٹ تیار کر کے پ±ر کیاجائے۔ اس سے خاص طور سے جموں اور سرینگر شہرو¿ں کے اندر موجود کالجوں اور کلسٹریونیورسٹیوں میں ریزروڈ کٹاگریوں سے تعلق رکھنے والے طلبا وطالبات کو سخت نقصان ہوگا اور وہ یہاں داخلہ لینے سے محروم ہوجائیں گے۔ پہاڑی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے بھی سینکڑوں طلبا داخلہ لینے سے محروم ہونے جارہے ہیں۔ کئی طلبا نے اُڑان کو فون پر بتایاکہ ثCUETکے تحت بہت کم طلبا نے فارم بھرے تھے جبکہ اب بھی جموں اور سرینگر کے کالجوں میں ستر سے اسی فیصد نشستیں پُر کی جانی باقی ہیں۔ اب محکمہ نے یہ فیصلہ کیاکہ دوبارہ سے میرٹ لسٹ تیار کی جائے گی اور اِس میں ریزرویشن نہیں دی جائے بلکہ یہ سب اوپن زمرہ میں ہی پورا کیاجائے گا۔ ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ نے اِس حوالے سے بتایاکہ تعلیمی اداروں میں مختلف کورسز کے لئے داخلہ میںریزرویشن طلبا کا آئینی حق ہے۔ حکومت کا یہ فیصلہ غیر آئینی ہے جس پر نظرثانی کی جانی چاہئے۔ اُن کے مطابق دیگر اضلاع کے کالجوں میں شاہد اِس کا اثر طلبا پر نہ پڑے لیکن جموں اور سرینگر دارلحکومتی شہروں کے اندر ریزروڈ کٹاگری جس میں ایس سی/ایس ٹی/ پی ایس پی /او بی سی طبقہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبا داخلہ لینا چاہتے ہیں، کو داخلہ نہیں مل پائے گا۔ اگر داخلہ ملا بھی تو اُن کی پسند کے مضامین میں نہیں ملے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں سیکریٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم کو ری پریزنٹیشن بھی دی گئی ہے کہ وہ فیصلے پر فی الفور نظرثانی کریں اور کالجوں میں انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلہ دیتے وقت ریزرویشن یقینی بنائی جانی چاہئے۔