کرشنا گھاٹی سیکٹر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادمدو در اندازہلاک

قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط :ترجمان
اُڑان نیوز
پونچھ //فوج کا کہنا ہے کہ ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 جنگجووں کو مار گرایا گیا ہے۔دفاعی ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ پیر کی صبح تلاشی آپریشن کے بیچ ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔ان کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے اور بعد ازاں تصادم کی جگہ ایک ملی ٹینٹ کی لاش برآمد کی گئی۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران ہی ایک ملی ٹینٹ کو دریا میں گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مہلوک جنگجو کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ دراندازی کا مقصد پونچھ کے پر امن حالات کو درہم برہم کرنا مقصود ہے۔دریں اثنا دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرت جاری کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ لائن آف کنٹرول میں اگلی چوکی پر تعینات فوجی اہلکار دن رات نظر گزر رکھے ہوئے ہیں تاکہ سرحد پار سے کوئی بھی ایل او سی کو پار نہ کر سکے۔انہوں نے بتایا کہ ہم انتہائی مستعد ہیں کیونکہ ملی ٹینٹوں نے دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کے ارادارے ترک نہیں کئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے 350 کلومیٹر سرحد پر چوکسی بڑھائی گئی ہیں۔دفاعی ذرائع نے مزید بتایاکہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔ان کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج دن رات اپے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔