ہیہی؛جسپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ

کا درہال دورہ، متعدد کاموں کا لیا جائزہ
تبریز ملک
درہال ملکاں //محکمہ تعمیرات عامہ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر وکرم سنگ نے بلاک درہال کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹو انجینئر راجوری سردار خان ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر صادق چوہدری اور محکمہ کے انجینئر ظرافت امین بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ مذکورہ افسران نے درہال میں مختلف جگہوں پر محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر اہتما م جاری کام کا جائزہ لیا۔ سب سے پہلے موصوف بڑی درہال ہل تاک سڑک پر پہنچے جہاں اس سڑک پر پچھلے کچھ ماہ سے کام چل رہا ہے ۔اسی سڑک پر ایک پل بننے جا رہا ہے جو ہل تاک کو بڑی درہال کے زریعے درہال ہیڈ کوارٹر سے جوڑے گا ۔اس طرح بہت بڑی آبادی اس پل سے مستفید ہو گی اس کے علاوہ سیکورٹی اور سیاحتی اعتبار سے بھی اس سڑک اور پل کی بڑی اہمیت ہے ۔موصوف نے بدھکناری ٹورازم سینٹر جو ابھی تک سڑک رابطہ سے محروم ہے کا دورہ کیا جنہوں نے آفسر موصوف کو ٹورازم سینٹر کو سڑک کے ساتھ جوڑنے کی درخواست کی۔ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جو ٹور ازم کے اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے اور یہ درہال گلمرگ ہے ۔بعد میں موصوف نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ ملہت پنچایت میں تعمیر ہو رہے 150 میٹر لمبے پل پر چل رہے کام کاج کا باریک بینی سے جائزہ لیا