سرنکوٹ میں کو آپریٹو بینک کی طرف سے23سال بعد

ایس ٹی شارٹ ٹرم قرضہ کی وصولی پر صارفین کا احتجاج
امیرالدین زرگر
سرنکوٹ// کوآپریٹو بینک سے لئے گئے ’ایس ٹی شارٹ ٹرم لون ‘معاملے کو لیکر صارفین نے احتجاج کیا ۔انہوںنے بتایا کہ سرکار نے 25 ہزار سے کم کا قرضہ معاف کر دیا تھا اگر بقایا تھا تو 23 سال تک بینک کہاں سویاتھا ۔صارفین نے سرکار سے قرضہ معاف کرنے کی اپیل کی کرتے ہوئے بتایاکہ پانچ سو روپے دیہاڑی لگا کر بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ۔ گونتھل ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹیڈ بلاک سرنکوٹ کے سیکٹری پر ایک شخص نے رشوت کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ پانچ سال قبل اِس شخص نے ایک لکڑ کی شتہیرطلب کی تھی اور کہا تھا کہ آپ کا قرضہ معاف کروا دوں گا اگر اس طرح معاف ہوتا ہے تو ہم آج بھی رشوت دینے کے لیے تیار ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اْس وقت سرکار نے 25 ہزار سے کم بقایا جات قرضہ ن معاف کیا گیا اگر معاف نہیں تھا تو 23 سال تک بینک کہاں سویہ ہوا تھا ۔لوگوں کو ساتھ ساتھ کیوں نہیں بتایا گیا آج ہر شخص پریشانیوں سے گذر رہا ہے اور مشکل سے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ۔اُن کا کہنا ہے کہ ہم پانچ سو روپے کی دیہاڑی لگا کر گذارا کرتے ہیں تو لون کی رقم کہاں سے ادا کریں گے ۔سرکار نے اس وقت مذکورہ نوعیت کا لون معاف کیا تھا لیکن اب لوگوں کو پریشان کرنازیادتی ہے ۔مہنگائی آسمان چھو رہی ہے ، ایسے میں پانچ سو روپے میں گھر کا نظام چلائیںگے یا بینک کا قرض ادا کریں گے