شہزاد خان بھاجپا ضلع کنونئرنامزد

پونچھ//بی جے پی لیڈر شہزاد خان کو پارٹی ضلع اکائی کا کنوئنر بنایاگیاہے ۔ گردیپ سنگھ صراف نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاکہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوطی ملے گی، کیوں کہ موصوف زمینی سطح کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر شہزاد خان نے پارٹی قیادت کا اس اعزاز کیلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی قیادت کا یقین دلایا کہ وہ ان کو سونپی گئی زمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دیں گے۔