پالیوشن کنٹرول کمیٹی کا مشن لائف شاہدرہ شریف زیارت احاطہ میںشجر کاری کا انعقاد

اُڑان نیوز
راجوری//پالیوشن کنٹرول کمیٹی ’پی سی بی‘راجوری نے مشن لائف پروگرام کے تحت شاہدرہ شریف زیارت پر صفائی اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔اس دوران شرکاء نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مشن لائف کا عہد لیا۔ تقریب میں خانقاہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج کے احاطے میں شجرکاری مہم شامل تھی۔
اس تقریب میں ڈی او پی سی سی راجوری انوپم کول، ڈگری کالج تھنہ منڈی کے پرنسپل فاروق احمد، کالج سٹاف ،طلباء /این ایس ایس رضاکاروں کے علاوہ پی سی سی راجوری کے عملے، فارسٹ پروٹیکشن فورس کے عہدیداروں سمیت افسران اور اہلکاروں کی موجودگی کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر سماجی جنگلات اور محکمہ جنگلات کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی او پی سی بی، انوپم کول نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح لوگ ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر دنیا بنانے کے لیے مل کر کام کر سکتی ہیں۔