پبلک ویلفیئر فرنٹ نے غریب خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں

جے بی سنگھ
پونچھ//جموں و کشمیر پبلک ویلفیئر فرنٹ چیئرمین زورآور سنگھ شہباز نے پونچھ کے سرحدی گاؤں اجوٹ میں واقع چندغریب خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر مقامی لوگ بھی موجود تھے۔ انہوں نے ان خواتین سے کہا کہ وہ اپنے علاقے کی بے روزگار خواتین کو بھی سلائی کا کام سکھائیں تاکہ وہ بھی اپنا کاروبار کھول کر روزی روٹی کما سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غربت کی اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے جدو جہد کر نے کی ضرورت ہے۔ زوراور سنگھ شہباز نے یقین دلایا کہ ہم اسی طرح غریب اور نادار خاندانوں کی مدد کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر پرمجیت سنگھ، مہندر سنگھ اور شام سنگھ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔