74 ویں یوم جمہوریہ تقریبات کا بیٹنگ ریٹریٹ تقریب سے اختتام

اُڑان نیوز
جموں//ایم اے سٹیڈیم میں کل چار روزہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے اِختتام کے موقعہ پر بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کا اِنعقادہوا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شرکت کی۔دورانِ تقریب آرمڈ فورسز کے مارچنگ بینڈز نے براس بینڈ اور پائپ ڈرم بینڈ پر دھیمی اور تیز رفتار ی پر حب الوطنی کی دھنیں بجائیں۔موسیقی کی دھنیں جن میں وِجے بھارت ، دھواج کے رکھشک ، قدم قدم بڑھائے جا، ویر سپاہی ، جئے ہو، سارے جہاں سے اَچھا پر براس بینڈ اور دیشوں کا سرتاج بھارت ، اِنڈیا گیٹ ، نورنگ ، سوریا ، کرگل ہل اورپائپ بینڈ پر ہی کانچا شامل ہیں، نے حاضرین کومحظوظ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر پولیس ، فوج اور بارڈر سیکورٹی فورس کے دستوں کو مبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پریڈ کمانڈر، ڈائی پریڈ کمانڈر، این سی سی (بوائز) کے کیڈٹس کے مارچ کرنے والے دستے ، سکولوں کے دستے ( لڑکے اور لڑکیاں) ، سابق فوجیوں ، ثقافتی اَداکاروں ، جمناسٹکس اور جے کے پی کے ڈیئر ڈیولز 26؍ جنوری 2023 ء کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ان کے شاندار مظاہرہ کے لئے مبارک باددی۔بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب کا اختتام ہمیشہ سے مقبول’’جہاںڈال ڈال پر سونے کی چڑیا‘‘کے ساتھ شاندار آتش بازی سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر، میئر جموں میونسپل کارپوریشن،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ڈی جی پی ڈویژنل کمشنر جموں، اے ڈی جی پی جموں،یو ایل بیزاور پی آر آئیز کے منتخب نمائندے، سابق قانون سازوں، انتظامی سیکرٹریز،سینئر سول، پولیس، اورفوجی افسران، وائس چیئرپرسن، جے اینڈ کے کھادی ولیج اینڈ انڈسٹریز بورڈ،معزز شہری؛ میڈیا نمائندوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں صدیوں پرانی فوجی روایت کا مشاہدہ کیا۔