کانگریس ہی ملک سے غربت، رشوت اور بے روزگاری ختم کرسکتی ہے: غلام احمد میر

راہول گاندھی کاہر شہری کے لئے آکم سے کم آمدن کا وعدہ انقلابی قدم
کانگریس ہی ملک سے غربت، رشوت اور بے روزگاری ختم کرسکتی ہے: غلام احمد میر
مظہراقبال جنجوعہ
جموں //سوموار کو کانگریس کے پارٹی صدر دفتر دہلی میں پارٹی کارکنان اور ورکنگ کمیٹی سے میٹنگ کے بعد کانگریس قومی صدر راہول گاندھی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اگر ملک کی عوام نے اس بار اُن کو موقعہ دیا تو کانگریس بے روزگاری سے نمٹنے اور ضرورت مند لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ملک میں نئی آمدن اسکیم لائی گی ۔اُنہوں نے کہاکہ ملک کے ہر شہری کو 12ہزار روپے کی ماہانہ مدد اور 5کروڑ غریب کنبوں کو سالانہ 72ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی ۔اُنہوں نے کہاکہ ملک کے ہر عام شہری کو 12ہزار روپے کی مالی مدد اس وقت تک دی جائے گی ، جب تک اُن کی ماہانہ آمدن 12ہزار روپے نہ ہوجائے ۔کانگریس کے قومی صدر راہول گاندھی کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے پارٹی صدر دفتر شہیدی چوک جموں میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی ملک سے غربت ، رشوت اور بے روزگاری ختم کر سکتی ہے ۔میر نے راہول گاندھی کے اعلان ”ہر شہری کے لئے کم سے کم آمدن اسکیم “کو کانگریس پارٹی کا تاریخی فیصلہ بتایا ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ تبدیلی کی طرف کانگریس کا یہ انقلابی قدم ہے ۔ گزشتہ روز پردیش کانگریس کمیٹی کے پارٹی صدر دفتر میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران ریاستی صدر نے ان باتوںکا اظہار کیا۔اُنہوں نے کہاکہ اس اسکیم کے تحت ملک کے 20فیصد کنبوں کو فائدہ ہو گا ۔ اسکیم کے تحت ہر کنبہ کو ماہانہ 12ہزار روپے جبکہ 5کروڑ غریب کنبوں کو سالانہ 72ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ راہول ھاندھی کا یہ فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے ۔غلام احمد میر نے کہاکہ ملک کی دوسری ریاستوں راجستھان ، چھتیس گڑ ھ اور مدھیہ پردیش میں کانگریس کی طرف سے لون اسکیموں کا اعلان کیا جا چکا ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس کی طرف سے ان ریاستوں میں بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے والے اور غریب کنبوں کے لئے متعدد اسکیمیںچلائی ہیں جن کے زریعے لوگ مہنگائی کے دور میں اپنا بہترین گذارا کر پائیں گے ، پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے کا کہنا تھا اگر 2019عام انتخابات میں لوگ کانگریس کا انتخاب کریں گے ، تو کانگریس سرکار سب سے پہلے کم ازکم آمدن اسکیم کو جاری کیا جائے گا ۔ غلام احمد میر ملک اور خاص طور سے ریاستی عوام سے درخواست کی کہ وہ اس بار پارلیمانی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور تقسیم پسند ، اور فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے والی طاقتوں کو ملک سے ختم کرنے کے کانگریس کے حق میں زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں ، تا کہ ملک سے بے روزگاری ، مہنگائی ، رشوت خوری کو ختم کیا جا سکے ۔ جموں میں منعقدہ پروگرام کے دوران متعدد لوگوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں بھوجن سماج پارٹ کے ریاستی جنرل سیکرٹری عجائب سنگھ موٹن اور اُن کے حامی ڈاکٹر کلدیپ راج ، پریم پال موٹن ، رمیش کیتھ ، سرپنچ اشوک کیتھ ، یش پال کیتھ ، دیس راج پنچ ، ہنس راج لاہوریہ ، بشن داس موٹن ، چمن لال ، ایچ پی لکھوترہ ، دیام رام ، گرا رام موٹن ، شام لال موٹن اور موہندر کمار کیتھ شامل ہیں۔پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام نئے چہروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی کانگریس میں آمدسے ظاہر ہوا ہے کہ لوگ اب کانگریس کو ہی ملک میں سرکار بنانے کے لئے پسند کریں گے ۔ غلام احمد میر نے کہاکہ ان لوگوں کی پارٹی میں شمولیت سے زمینی سطح پر پارٹی کو مزید فائدہ ہوا ہے ۔نئے شمولیت اختیار کرنے والوںاور سینئر کانگریس لیڈران سے خطاب کے دوران میر نے کہاکہ راہول گاندھی کے انتخابی ایجنڈوں اور اُن کی صلاحیت سے متاثر ہو کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔جے اے میر نے کہاکہ کانگریس کے دور اقتادر میں ہمیشہ ملک و عوا م کی فلاح کے لئے کام کیا گیا ہے ۔متعدد اسکیمیں جاری کی گئی ہیں ۔لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے متعدد اسکمیں ملکی سطح پر چلائی گئی ۔میر نے کہاکہ کانگریس کے دس سالہ دورِ اقتدار میں کانگریس نے 140ملین بی پی ایل زمرے کے لوگوں غربت سے نجات دلائی ، جو کانگریس کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔اس کے علاوہ فوڈ ایکٹ ، ایم جی نریگا ، آر ٹی آئی اور آر ای ٹی بھی پارٹی کی عام اور غریب عوام کے حق میں بڑی حصولیابیوں میں شامل ہے ۔ کانگریس سرکارون نے ہمیشہ ملک کے غریب اور کمزور طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے فلاحی اسکیمیں جاری کی ہیں ، اور اب بھی کانگریس ملک ، عوام اور غریبوں کی فلاح کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لئے ہمیشہ تیار ہے ۔