جموں میں گوجری مشاعرے کا انعقاد

کلچرل اکادمی کے زیر اہتمام
جموں میں گوجری مشاعرے کا انعقاد

اُڑان نیوزسروس


جموں//اندرا گاندھی سینٹر فار آرٹس جموں کے اشتراک سے جموں وکشمیر اکادمی برائے فن وتمدن اور لسانیات کے زیر اہتمام ابھینو تھیڑ احاطہ جموں میں منعقدہ ’سہ روز توی ساہتیہ کلا اُتسو‘کے دوسرے روز گوجری مشاعرے کا اہتمام کیاگیا۔ اس کی صدارت شاعرادیب غلام سرور چوہان نے کی۔اس دوران متعدد شعرا حضرات نے اپنا کلام پیش کیا جن میںجلال دین فانی ،رشید اعوان شبنم ،بلال زم زم،ممتاز احمد ممتاز وغیرہ قابل ِ ذکر ہیں۔ نظامت کے فرائض خوش اسلوبی سے کہانی کار، براڈکاسٹر مختار احمد چوہدری نے انجام دیئے۔ بعد ازاں’ادیب سے ملاقات‘نشست بھی منعقد ہوئی جس میں گوجری پروگرام اناو¿نسر زاہدہ چوہان نے گوجری زبان کے معروف افسانہ نگار پروفیسر ایم کے وقار کا انٹرویو لیا۔ اس دوران کثیر تعداد میں شرکاءموجود تھے جنہوں نے پروگرام کو بے حدپسند کیا۔