کشتواڑ میں تین ہفتوں بعد بجلی بحال عوام نے لی راحت کی سانس

فردوس احمد
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں محکمہ بجلی کی طرف سے تین ہفتوں کے بعد بجلی سپلائی کو بحال کر دیا گیان ہے ۔علاقے میں بجلی سپلائی کی بحالی کے ساتھ ہی عوام نے راحت کی سانس لی ہے ۔حالیہ برف باری سے بجلی نظام درہم برہم ہونے کے بعد پہاڑی ضلع کشتواڑ میں تقریباً تین ہفتوں کے بعددن بعد بجلیسپلائی کو بحال کیا گیا ہے ۔ گذشتہ تین ہفتوں سے بنا بجلی کے علاقہ کشتواڑ کی ہزاروں آبادی گھپ اندھیرے میں راتیں گذار رہی تھی جبکہ بجلی پر چلنے ولا کاروبات ٹھپ ہو کر رہ گیا تھا اور عام زندگی مشکلات میں تھی ۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ عوامی مشکلات کا اندازہ اس بات سے ہوتا تھا کہ ضلع کے کسی بھی شخض کو اپنے موبائیل فون کو چارج کرنے کے لئے50روپے ادا کرنا پڑرہا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ نے بھی اس بابت کوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے عاماور بے بس عوام کو پریشانی سے دوچار ہونا پڑا ہے ۔ ادھر دوسری طرف خطہ چناب سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی، سماجی، دینی، ملی، جماعتوں نے یک زبان ہوکر خطہ چناب کو مفت بجلی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ ریاستی اداروں میں درج کروایا۔ ادھر دوسری طرف عوامی حلقوں میں یہ بھی سننے کو ملی کہ خطہ چناب چراگ تلے اندھیرا کی جیتی جاگتی مثال ہے، ملک کی دیگر ریاستوں کو بجلی فراہم کرنے والے اس خطہ کی عوام کو ہر وقت موسم سرما میں بجلی کی محرومی سے دوچار ہونا پڑتا ہے. جس سے تمام صنعتی، دفتری، و بجلی سے جڑے دیگر کاروبار مفلوج ہو کر رہے جاتے ہیں، عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عنقریب ہی خطہ چناب سے تعلق رکھنے والے سیاسی افراد مفت بجلی فراہمی کے لے ایک زوردار ایجی ٹیشن کا بھی آگاز عمل میں لاسکتے ہیں۔