شاہراہ پر12گھنٹے بعد ٹریفک بحال آج درماندہ گاڑیوں کو جموںکی طرف آنے کی اجازت

دانش وانی
بانہال ؍؍ جموں سرینگر شاہراہ پر گذشتہ راتی ایک بار پھر رام سو کے مقام پر پسی گر آنے سے تقریباً بارہ گھنٹے بعد بحالکر دیا گیا ہے ۔ شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر سینکڑوں مسافر و مالبردار گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات صبح کو شاہراہ پر معمور تعمیراتی ایجنسیوں کی طرف سے مشینری کولگا کر ان پسیوں کو صاف کر نے کا کامشروع کر دیا گیا اور بعد دوپہر دو بجے کے قریب شاہراہ پر ٹریفک کو جُزوی طور پر بحال کر دیا گیا اور درماندہ گاڑیوں کو آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی ۔ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ پر بارہ گھنٹے کے بعد ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا ہے کہ جمعہ کو سڑک کی حالت ٹھیک رہنے پر شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو جموں کی طرف آنے کی اجازت ہو گی ۔شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے دونوں طرف سے کئی مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو گئی تھی اور مسافروں کو ایک بار پھر مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔