ہیرانگر میں سی آ ر پی ایف آپریشن رینج کا افتتاح

ہیرانگر//اڑان نیوز//آپریشن میں بہتر تال میل اور موثر کمانڈ کو یقینی بنانے کے لئے سی آر پی ایف نے ہیرانگر میں آپریشنل رینج کا افتتاح کیا جس کے حد اختیار میںسانبہ، کٹھوعہ اور ریاسی اضلاع میں آئیں گے۔ آئی جی سی آر پی ایف جموں سیکٹر ابہے ویر چوہان مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سی آر پی ایف ریاست کے امن وہم آہنگی کو بنائے رکھنے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سی آر پی ایف کی صرف دو آپریشنل رینج تھیں جموں اور جموں نارتھ جوکہ پورے صوبہ کی فورس کی نگرانی کرتھی تھیں۔اس رینج سے اب کام کاج مزید بہتر ہوگا۔ ایس ایل سی کھپ ڈی آئی جی سی آر پی ایف رینج ہیرا نگر، جوگیندر سنگھ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف جموں سیکٹر ہیڈکوارٹر اور دیگر اہلکاران بھی اس موقع پر موجود تھے،