نجی سیکٹر تعلیمی شعبے میں انقلابی تبدیلی لارہاہے :بالی بھگت

بشناہ//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے شعبہ تعلیم میں نجی سیکٹر کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں پچھلی دو دہائیوں کے دوران تعلیمی شعبے میں نجی سیکٹر میں ایک انقلابی نوعیت کی تبدیلی لائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر کی بدولت طلاب و والدین میں مقابلہ آرائی کا عنصر پیدا ہو گیا ہے اور لوگ اب معیاری تعلیمی اداروں کا انتخاب کر رہے ہیں۔بشناہ میں ایک مقامی سکول کی سالانہ دِن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ تعلیم کے معیا ر میں بہتری لانے کےلئے کئی اصلاحاتی اقدامات کئے گئے ہیں۔بالی بھگت نے طلاب کو اخلاقی تعلیم سے روشناس کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس موقعہ پر سکول کے پرنسپل نے سکول کی حصولیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔