کٹھوعہ واقعہ سیاسی،لسانی یامذہبی معاملہ نہیں واقعے کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا: ڈاکٹر وید

کشمیر نیوز سروس
جموں//ڈی جی پی ڈاکٹرایس پی ویدنے ’’کٹھوعہ معاملے کوسیاسی یامذہبی رنگ نہ دینے کی تلقین‘‘کرتے ہوئے واضح کیاکہ ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہوتے ہی فردجرم عائدکی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی میں کوتاہی برتنے کا سوال ہی نہیں۔کے این ایس کیساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل پولیس کاکہناتھاکہ ضلع کٹھوعہ میں ایک کمسن بچی کی آبروریزی اورقتل کاواقعہ کوئی سیاسی،لسانی یامذہبی معاملہ نہیں ہے ،بلکہ ایک قانونی معاملہ ہے ،جسکی تحقیقات کیلئے کرائم برانچ کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیرپولیس ایک پیشہ وارانہ فورس ہے ،اورملک میں ریاستی پولیس کااپناایک مقام ہے ۔ڈی جی پی نے کہاکہ کٹھوعہ آبروریزی اورقتل واقعے کی تحقیقات کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ ملزمان کوقانون کے کٹہرے میں کھڑاجائیگا۔ڈاکٹرویدنے کہاکہ ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی میں کوئی بھی کوتاہی نہیں برتی جائیگی ۔ ڈی جی پی کاکہناتھاکہ اس معاملے کوبلاوجہ سیاسی یامذہبی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے کیونکہ یہ ایک قانونی معاملہ ہے جسکوقانون کے تحت ہی حل کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ایڈیشنل ایس پی کرائم کشمیرکی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دیکراس معاملے کی تحقیقات کرائم برانچ کوسونپی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحقیقات تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے اورتحقیقات مکمل ہوتے ہی ملزمان کیخلاف عدالت میں چالان پیش کرکے اُن پرفردجرم عائدکیاجائیگا۔انہوں نے لوگوں سے اس معاملے کوسیاسی یامذہبی رنگ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے پھرکہاکہ کمسن بچی کی آبروریزی اورقتل کے معاملے کی تحقیقات میں کسی بھی طورکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگابلکہ تحقیقات کوپایہ تکمیل تک پہنچایاجائیگا۔